46

اجے دیوگن کا دھماکے دار انداز، ’سِنگھم اگین‘ کے ٹریلر نے تہلکہ مچادیا

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بلاک بسٹر ایکشن فرنچائز کی نئی فلم ’سِنگھم اگین‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی شائقین میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔

اجے دیوگن ایک بار پھر مشہور پولیس افسر ’باجی راؤ سنگھم‘ کے روپ میں واپسی کر رہے ہیں اور اس بار ان کا مقابلہ خطرناک ولن ارجن کپور سے ہوگا جو فلم میں منفرد کردار ڈینجر لنکا کے طور پر نظر آئیں گے۔

ایکشن فلم میں کرینہ کپور خان مرکزی کردار میں ہیں جبکہ کئی بڑے بولی وڈ ستارے مختصر کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

روہت شیٹی کی یہ فلم ’سِنگھم‘ سیریز کی نئی قسط ہے اور اس میں وہی دھماکے دار مناظر ہیں جن کے لیے یہ فرنچائز مشہور ہے، جیسے کاریں پلٹنے کی سین، سنسنی خیز تعاقب، اور باجی راؤ سنگھم کی شاندار انٹری۔

اس بار فلم کو رامائن سے متاثر کیا گیا ہے، جہاں ٹائیگر شروف کو سنگھم کا عقیدت مند لکشمن، رنویر سنگھ کو ہنومان، اور اکشے کمار کو جاتایو کے روپ میں دکھایا گیا ہے، جو انصاف کے لیے سنگھم کے ساتھ مل کر جنگ لڑتے ہیں۔

فلم میں دیپیکا پڈوکون بھی ’لیڈی سنگھم‘ کے کردار میں نظر آئیں گی جبکہ ٹائیگر شروف اے سی پی ستیہ کے کردار میں اپنے ایکشن کا جلوہ بکھیرتے نظر آئیں گے۔

’سِنگھم اگین‘ یکم نومبر کو اس دیوالی پر ریلیز ہو گی اور کارتک آریان کی ’بھول بھلیاں 3‘ کے ساتھ باکس آفس پر مقابلہ کرے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں