29

ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال اور سوشل میڈیا پر ہلچل، یشما گل نے خاموشی توڑ دی

ان دنوں ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے دورے پر ہیں : فوٹو : ویب ڈیسک

ان دنوں ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان کے دورے پر ہیں : فوٹو : ویب ڈیسک

  کراچی: گورنر ہاؤس سندھ کراچی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ایک بڑے عوامی اجتماع میں اداکارہ یشما گل کی شرکت نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔

اس دوران اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال و جواب کے سیشن میں یشما نے اپنا سوال پوچھا، جس کے جواب میں نائیک نے ان کی دین کی طرف واپسی کی تعریف کی۔ تاہم، ان کے جواب سے لوگوں میں یہ تاثر پیدا ہوا کہ یشما گل نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

اجتماع کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، یشما گل نے انسٹاگرام پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اداکاری نہیں چھوڑی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور بطور اداکارہ کام کر رہی ہیں، سوال کے دوران مائیک میں مسائل کی وجہ سے ان کی بات ٹھیک طرح سے نہیں پہنچ سکی، جس سے غلط فہمی پیدا ہوئی۔

ذاکر نائیک کے جواب کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی گفتگو کے جواب میں، یشما نے کہا کہ انہوں نے ذاکر نائیک کو ٹوکنا مناسب نہیں سمجھا اور اس واقعے پر معذرت بھی کی کہ اگر ان کی کسی بات سے کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہوں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں