26

سلمان خان کی زندگی کا بڑا راز، اعصابی بیماری نے اداکار کا جینا حرام کردیا تھا

 ممبئی: بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان ہمیشہ اسکرین پر ہشاش بشاش اور دلکش نظر آتے ہیں لیکن وہ متعدد بار صحت کے مسائل سے دوچار ہوچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، 2011 میں فلم ‘باڈی گارڈ’ کی ریلیز سے چند دن قبل سلمان خان ایک نایاب اعصابی بیماری ‘ٹرائیجیمنل نیوریلجیا’ کا شکار ہوگئے تھے، جس کے سبب انہیں امریکا میں سرجری کروانی پڑی۔

اس بیماری کی وجہ سے ان کے سر، گالوں اور جبڑے میں شدید درد رہتا تھا جس کا انکشاف سلمان خان نے خود ایک انٹرویو میں کیا تھا۔

یہ بیماری چہرے اور دماغ کو جوڑنے والی نسوں کو متاثر کرتی ہے، جس کی وجہ سے مریض کو چہرے اور سر کے پٹھوں میں ناقابلِ برداشت درد کا سامنا ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے اسے ’خودکشی کرانے والی بیماری‘ بھی کہا جاتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اس بیماری کا درد دنیا کے بدترین دردوں میں سے ایک ہے، جس کی شدت کسی کے چہرے کو چھونے، شیو کرنے، یا دانت برش کرنے کے بعد بھی بڑھ سکتی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں