ممبئی: بالی وڈ انڈسٹری میں امیر ترین شخصیات کا ذکر ہو تو ذہن میں فوراً شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن جیسے بڑے نام آتے ہیں۔ تاہم، حیرت کی بات یہ ہے کہ بالی وڈ کے امیر ترین فرد کوئی اداکار نہیں، بلکہ پروڈیوسر رونی اسکریو والا ہیں، جنہوں نے ‘پان سنگھ تومر’، ‘مرد کو درد نہیں ہوتا’ اور دیگر کامیاب فلمیں بنائیں۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق، رونی اسکریو والا کی مجموعی دولت 1.55 بلین ڈالر (تقریباً 13 ہزار کروڑ بھارتی روپے) ہے، جو انہیں بالی وڈ کا سب سے امیر ترین فرد بناتی ہے۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹوتھ برش بیچنے سے کیا اور بعد میں ٹی وی پروڈکشن میں سرمایہ کاری کی، جس نے انہیں کامیابی کی راہ پر ڈال دیا۔
رونی کے بعد اس فہرست میں دوسرے نمبر پر بھوشن کمار ہیں، جن کی مجموعی دولت 1.2 بلین ڈالر ہے، جبکہ آدتیہ چوپڑا اور شاہ رخ خان 850 ملین ڈالر سے زائد اثاثوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔