47

’امیتابھ نے قرض اتارنے کے لیے 18 گھنٹے روزانہ کام کیا‘، رجنی کانت کا انکشاف

 ممبئی: لیجنڈری اداکار رجنی کانت نے حال ہی میں ہونے والی فلم ’ویٹائیان‘ کی آڈیو لانچ تقریب میں امیتابھ بچن کے یادگار سفر پر روشنی ڈالی اور ان کی مشکلات بھرے دور کو یاد کیا، جب وہ اپنے مالی مسائل حل کرنے کے لیے 18 گھنٹے تک مسلسل کام کرتے تھے۔

رجنی کانت نے بتایا کہ کیسے امیتابھ بچن نے امیتابھ بچن کارپوریشن لمیٹڈ (ABCL) کے ناکام ہونے کے بعد مالی بحران کا سامنا کیا، جس کی وجہ سے انہیں اپنی جائیدادیں بیچنی پڑیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ کس طرح امیتابھ ایک دن یَش چوپڑا کے گھر کام مانگنے گئے لیکن امداد لینے کے بجائے صرف اس صورت میں رقم لینا قبول کیا جب انہیں کوئی کام دیا جائے۔ اس کے بعد انہیں فلم ’محبتیں‘ اور ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ جیسے بڑے پراجیکٹس ملے جنہوں نے ان کی زندگی بدل دی۔

رجنی کانت نے امیتابھ بچن کے عزم اور محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین سال تک مسلسل 18 گھنٹے روزانہ کام کرتے رہے، اور تمام قرض اتارے، اور پھر اپنا بیچا ہوا گھر بھی واپس خریدا، بلکہ اسی گلی میں مزید دو گھر بھی خریدے۔ یہ ہیں امیتابھ بچن!۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں