30

پاکستان سے لبنان کے لیے پہلی امدادی کھیپ روانہ

امدادی سامان کراچی سے لبنان روانہ کیا گیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

امدادی سامان کراچی سے لبنان روانہ کیا گیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

  کراچی: پاکستان سے لبنان کے لیے پہلی امدادی کھیپ روانہ کردی گئی۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق چارٹرڈ طیارے کے ذریعے 3 ٹن ادویات اور دیگر ضروری اشیا لبنان روانہ کی گئیں۔ امدادی پیکج کی تیاری میں این ڈی ایم اے، پاک فوج اور الخدمت فاؤنڈیشن شامل تھے۔ کراچی کے جناح ائیرپورٹ پر امداد کی لبنان روانگی کے وقت کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ ، مسلح افواج اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندے موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے انسانی بنیادوں پر لبنان میں جنگ کے متاثرین کے لیے امداد فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

قبل ازیں وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے 9 اکتوبر 2024 کو لبنان سے 79 پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے لیے ایک خصوصی پرواز کا اہتمام کیا جو تمام پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس پہنچا۔ امدادی سامان اسی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے روانہ کیا گیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں