25

پشتون تحفظ موومنٹ کو کالعدم قرار دینے کی وجوہات فراہم کی جائیں، پشاور ہائیکورٹ

 پشاور: ہائی کورٹ نے پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دینے کے خلاف درخواست کی سماعت میں حکم دیا ہے کہ درخواست گزار کو فیصلے کی وجوہات فراہم کی جائیں۔

پشتون تحفظ موومنٹ کو کالعدم تنظیم قرار دینے کے نوٹی فکیشن کے خلاف دائر درخواست کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے سماعت کے دوران مؤقف اختیار کیا کہ پشتون تحفظ مومنٹ کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ پشتون گرینڈ جرگے کو ناکام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جن بنیادوں پر پشتون تحفظ موومنٹ کو کالعدم قرار دیا گیا ہے، وہ فراہم نہیں کی گئیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پابندی کا اعلامیہ وفاقی حکومت نے جاری کیا؟، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ تنظیم پر پابندی فیصلہ وفاقی کابینہ نےکیا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے حکم دیا کہ پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دینے کی وجوہات درخواست گزار کو فراہم کی جائیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں