[ad_1]
لاہور: پاکستان ریلوے میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں فراڈ میں ملوث اسٹیشن ماسٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق اسٹیشن ماسٹر لاہور افتخار علی کو ریلوے میں جعلی بھرتیوں کے فراڈ کیس میں گرفتار کرکے 4 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او کی تشکیل کی گئی ٹیم کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے میں جعلی بھرتیاں، فرضی ڈیوٹی لگا کر لاکھوں روپے لوٹے گئے
یاد رہے کہ پاکستان ریلوے میں جعلی بھرتیوں کے اسکینڈل کا انکشاف ہوا تھا، جس میں فرضی ڈیوٹیاں لگا کر لوگوں سے لاکھوں روپے لوٹے گئے تھے۔ سادہ لوح افراد کو ریلوے میں بھرتی کرانے کا جھانسہ دے کر ان سے لاہور ریلوے اسٹیشن،ڈیزل شیڈ اور دیگر مقامات پر فرضی ڈیوٹیاں بھی کرائی گئیں۔
اس کے علاوہ بھرتیوں کے بوگس لیٹر جاری کر کے لاکھوں روپے کی رقم بٹوری گئی۔
[ad_2]
Source link