52

شان شاہد نے عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’گجنی‘ میں کام کی آفر کیوں ٹھکرائی تھی؟

لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور ہدایت کار شان شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں کئی مشہور بھارتی فلموں کی پیشکش ہو چکی ہے، لیکن انہوں نے ان فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں شان نے بتایا کہ انہیں فلم ‘گجنی’، ‘سات خون معاف’، اور ‘دہلی 6′ میں اداکاری کی آفر ہوئی تھی، جن میں سے ‘گجنی’ کے لیے 8 کروڑ بھارتی روپے کی بھاری رقم بھی پیش کی گئی تھی۔

شان نے بھارت میں کام نہ کرنے کی وجہ کشمیر سے متعلق اپنے والد کے نظریے کو قرار دیا اور کہا کہ وہ اپنے والد کو مایوس نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ’کشمیر میں عوام پر ظلم ہو رہا ہے، اور میں ان کے حقوق کی پامالی میں شامل نہیں ہو سکتا۔‘

شان نے فلم ‘گجنی’ کے حوالے سے کہا کہ انہیں منفی کردار کی آفر ہوئی تھی، لیکن انہوں نے یہ کردار قبول نہیں کیا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ بھارت ان کی قومیت کو منفی انداز میں پیش کرنا چاہتا تھا۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ انہیں سپر ہٹ ڈرامہ ‘ہمسفر’ میں فواد خان کے کردار کی پیشکش بھی ہوئی تھی، لیکن مصروفیت کی وجہ سے انہوں نے وہ کردار قبول نہیں کیا۔ شان نے کہا کہ ابھی تک کوئی ڈرامہ اسکرپٹ انہیں متاثر نہیں کر سکا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں