75

رچا چڈھا اور علی فضل کی پہلی پروڈکشن فلم ’گرلز وِل بی گرلز‘ کا بھارتی پریمیئر

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رچا چڈھا اور علی فضل کی پہلی پروڈکشن ’گرلز وِل بی گرلز‘ کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے، جو جلد ہی MAMI ممبئی فلم فیسٹیول میں اپنا بھارتی پریمیئر کرے گی۔

بین الاقوامی سطح پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس میں کامیاب پریمیئرز کے بعد، اور مختلف فلم فیسٹیولز میں ایوارڈ جیتنے کے بعد، یہ فلم اب بھارتی ناظرین کے سامنے پیش کی جائے گی۔

’گرلز وِل بی گرلز‘ کو شُوچی تلاتی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس نے عالمی سطح پر کافی تعریفیں سمیٹیں، خاص طور پر سینڈنس فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈز جیتے، جن میں ورلڈ ڈرامیٹک انٹری کیٹیگری میں آڈیئنس ایوارڈ اور اداکارہ پریتی پانیگراہی کی شاندار پرفارمنس کے لیے اسپیشل جیوری ایوارڈ شامل ہیں۔

رچا چڈھا نے اس موقع پر کہا، “یہ میرے لیے ایک خواب کی تعبیر ہے کہ ہماری فلم MAMI میں پریمیئر ہو رہی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر جو محبت اور پہچان ملی، وہ بہت خاص تھی، لیکن اب اسے اپنے وطن میں دکھانا ایک ناقابل یقین احساس ہے۔ یہ فلم ہمارے دل کے بہت قریب ہے، اور ہم چاہتے ہیں کہ ہر کوئی اس کی صداقت اور حقیقت سے جُڑ سکے۔”

علی فضل نے بھی فلم کے بھارتی ڈیبیو پر خوشی کا اظہار کیا، “ہم عالمی سطح پر جو زبردست ردعمل ملا ہے اس سے بہت خوش ہیں، لیکن بھارت میں اسے پیش کرنا ایک اور ہی بات ہے۔”

فلم کی کہانی خواتین کی خودمختاری اور ذات کی پیچیدگیوں پر مبنی ہے اور اسے پشنگ بٹنز اسٹوڈیوز، بلنک ڈیجیٹل اور ڈولس ویٹا فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں