30

کرشمہ کپور کا سلمان خان پر کرش تھا، کرینہ کپور کا چونکا دینے والا انکشاف

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی: مشہور بہنوں کا جوڑا کرشمہ کپور اور کرینہ کپور خان نے پہلی بار نیٹ فلکس کے کامیڈی شو “دی گریٹ انڈین کپل شو” میں ایک ساتھ نظر آیا۔

شو کے دوران دونوں بہنوں نے اپنی زندگی، بالی وڈ، اور اپنے خاندان سے متعلق مزے دار قصے سنائے، جنہوں نے ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔

کپل شرما نے دونوں بہنوں سے ان کی زندگی کے کئی دلچسپ پہلوؤں پر بات کی اور بالی وڈ میں ان کے سفر کی یادیں تازہ کروائیں۔ اس دوران، کرینہ کپور نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا کہ ان کی بڑی بہن کرشمہ کا سلمان خان پر ایک وقت میں کرش تھا، جس پر سب نے خوب قہقہے لگائے۔

کرشمہ کپور نے اپنے مخصوص انداز میں بتایا کہ جب انہیں پتہ چلا کہ کرینہ سیف علی خان سے محبت کر رہی ہیں، تو وہ لندن میں تھیں اور کرینہ کا فون آیا جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں سیف علی خان سے محبت ہو گئی ہے۔

یہ دلچسپ ایپیسوڈ 12 اکتوبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہو گا، جس میں ناظرین کو کپور بہنوں کی زندگی کے مزید مزے دار اور قہقہوں سے بھرپور لمحات دیکھنے کو ملیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں