ممبئی: بالی ووڈ کی سپراسٹار کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ اور ان کی بہن کرشمہ کپور کا پہلا کرش سلمان خان تھے۔
بالی ووڈ کی مشہور اسٹار بہنوں کرشمہ کپور اور کرینہ کپور نے پہلی بار کپل شرما کے شو میں ایک ساتھ شرکت کی۔ ایک سوال کے جواب میں کرینہ کپور نے انکشاف کیا کہ ان کی بڑی بہن کرشمہ کپور کا پہلا کرش اداکار سلمان خان تھے۔ کرشمہ کپور نے اس بات کی تائید بھی کی۔
کرینہ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں کرشمہ کپور کی یہ عادت بری ہے لگتی ہے کہ وہ تیار ہونے میں بہت زیادہ دیرلگاتی ہیں۔ میں تو آدھے گھنٹے میں تیار ہوجاتی ہوں لیکن کرشمہ کپور دو ، تین گھنٹے لگاتی ہیں۔ اپنے شوہر سے متعلق بات کرتے ہوئے کرینہ کا کہنا تھا کہ میں نے ہی سیف علی خان سے محبت کا اظہار کیا تھا اور ان سے ہاتھ پر اپنے نام کا ٹیٹو بنوانے کی فرمائش کی تھی جو انہوں نے پوری کی۔
کرشمہ کپورنے شو میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرینہ کپور کو بچپن سے ڈانس کا شوق تھا اور میری سالگرہ کی تقریب میں جب یہ تین یا چار سال کی تھی اس نے ڈانس کمپیٹیشن میں پہلا انعام بھی حاصل کیا تھا۔ میں اپنے خاندان کے دیگر افراد کی طرح شروع سے اداکارہ ہی بننا چاہتی تھی اور بہت چھوٹی عمر میں دادا راج کپور کی فلموں کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر جایا کرتی تھی۔