48

سلمان خان کودھمکیاں دینے والے لارنس بشنوئی گروپ نے بابا صدیقی کو قتل کیا، رپورٹ

بابا صدیقی کے سلمان خان سمیت دیگر شوبز اسٹارز سے قریبی تعلقات تھے:فوٹو:فائل

بابا صدیقی کے سلمان خان سمیت دیگر شوبز اسٹارز سے قریبی تعلقات تھے:فوٹو:فائل

 ممبئی: بھارتی سیاستدان بابا صدیقی کے قتل کے شبے گرفتار2 ملزمان کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق لارنس بشنوئی گروپ سے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں قتل ہونے والے بھارتی سیاستدان بابا صدیقی کے قتل کے شبے میں گرفتار 2 ملزمان کا کہنا ہے کہ وہ لارنس بشنوئی گروپ کے لیے کام کرتے ہیں۔ قتل سے پہلے کئی روز تک بابا صدیقی کی نگرانی کی گئی۔ لارنس بشنوئی گروپ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو متعدد بار قتل کرنے کی دھمکیاں دے چکا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

رپورٹ کے مطاابق لارنس بشنوئی یا دیگر ذرائع نے ملزمان کے بیان کی اب تک تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے قریبی ساتھی نے کچھ عرصہ قبل بیان میں کہا تھا کہ اداکار سلمان خان کے دوستوں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔ جو بھی سلمان خان کا دوست ہے وہ ہمارے نشانے پر ہے۔سلمان خان کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آچکا ہے۔ سلمان خان اور ان کے اہل خانہ واقعہ میں محفوظ رہے تھے جبکہ فائرنگ کرنے والے موٹرسائیکل سوار دو لڑکوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں