36

نادیہ حسین کا سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کیلئے منت سماجت کرنے کا انکشاف

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 لاہور: پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور کاروباری شخصیت نادیہ حسین نے ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک بار سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کے لیے منت سماجت کی تھی۔

حال ہی میں نادیہ حسین نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان تابش ہاشمی کے ساتھ خوشگوار گفتگو کی۔

نادیہ حسین نے بتایا کہ وہ ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لیے بھارت گئی تھیں اور جس ہوٹل میں ان کا قیام تھا، وہیں سلمان خان کی بہن کی سالگرہ کی تقریب منعقد تھی۔ اس پارٹی میں شرکت کے لیے انہوں نے کافی کوشش کی اور بہت منت سماجت کرنے کے بعد انہیں آخرکار اجازت مل گئی۔

نادیہ نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب سلمان خان اور کترینہ کیف کے درمیان اختلافات واضح ہو چکے تھے، جبکہ دوسری طرف رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون بہت خوش نظر آ رہے تھے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ بالی ووڈ کی پارٹیاں بھی پاکستانی تقریبات کی طرح ہی ہوتی ہیں اور انہیں اس پارٹی میں شرکت کر کے بہت خوشی ہوئی جہاں انہوں نے کئی مشہور بالی ووڈ ستاروں کو قریب سے دیکھنے کا موقع پایا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں