55

شاہ رخ خان نے بابا صدیقی کی نماز جنازہ میں شرکت کیوں نہیں کی؟

شاہ رخ خان، بابا صدیق کے قریبی دوست ہیں۔ (فوٹو: فائل)

شاہ رخ خان، بابا صدیق کے قریبی دوست ہیں۔ (فوٹو: فائل)

 ممبئی: بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان سیاست کے ساتھ ساتھ بابا صدیقی کیس سے بھی دور رہنا چاہتے ہیں۔

لارنس بشنوئی گروپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے نیشنلٹ کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیقی بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے قریبی دوست بھی رہے ہیں۔ بابا صدیقی کی آخری رسومات میں سلمان خان، شلپا شیٹھی، راج کندرا، پوجا بھٹ، ظہیر اقبال اور منیش پال جیسے نامور بالی ووڈ اشتہار تعزیت کےلیے پہنچے لیکن شاہ رخ خان نے ان کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کے قریبی ذرایع نے بتایا ہے کہ شاہ رخ خان بابا صدیقی کے قتل کیس میں نہیں جڑنا چاہتے۔ یہ کیس سلمان خان اور کنگ خان سے بھی جڑا ہوا ہے، اس لیے وہ اس سے دور رہنا چاہتے ہیں۔ یہ جانتے ہوئے کہ لارنس بشنوئی کا سرکٹ کیسے کام کرتا ہے، شاہ رخ خان اب مزید کوئی نقصان اٹھانا نہیں چاہتے۔ اس لیے انھوں نے بابا صدیقی کے جنازے کو چھوڑ کر ’’لاتعلقی‘‘ کا انتخاب کیا ہے۔

یاد رہے کہ 2008 میں بھارتی سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان میں تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور دونوں کے درمیان اس خاموش سرد جنگ کا خاتمہ 2013 میں بابا صدیقی کی مشہور سالانہ افطار پارٹی میں ہوا تھا۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما اور مہاراشٹر کے سابق ایم ایل اے بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو ممبئی کے شہر باندرہ میں ان کے بیٹے ذیشان صدیق کے دفتر کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ جن کی آخری رسومات 13 اکتوبر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں