45

حنا خان کی کینسر کے خلاف جنگ : کیمو تھراپی آخری مراحل میں داخل

حنا خان چھاتی کے کینسر کا شکار ہوگئی ہیں : فوٹو : فائل

حنا خان چھاتی کے کینسر کا شکار ہوگئی ہیں : فوٹو : فائل

ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ حنا خان کینسر سے لڑائی کے آخری مراحل میں ہیں، اور ان کی کیمو تھراپی کا سفر اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے۔

اداکارہ نے اپنی حالیہ پوسٹ میں مداحوں سے اس سفر میں ان کے حوصلے کا ذریعہ بننے والی ایک پلک کا تعارف کرایا ہے۔

حنا خان نے انسٹاگرام پر اپنی مختلف تصاویر شیئر کیں، جن میں ان کی پلکوں کا بال صاف دکھائی دے رہا ہے۔ کیمو تھراپی کی وجہ سے ان کی زیادہ تر پلکیں جھڑ چکی ہیں، لیکن اس ایک پلک کو انہوں نے اپنی ہمت اور حوصلہ کا نشان قرار دیا ہے۔

حنا خان نے جذباتی کیپشن میں لکھا، “کیا آپ جانتے ہیں کہ مجھے اس مشکل وقت میں کس چیز سے ہمت مل رہی ہے؟ یہ ایک پلک، جو میری آنکھوں کی خوبصورتی بڑھانے والی پلکوں کا حصہ تھی، آج میرے ساتھ ہے اور اس بیماری کا مقابلہ کر رہی ہے۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ اب انہیں شوٹس کے لیے نقلی پلکیں استعمال کرنی پڑیں گی، جو کہ انہوں نے کبھی نہیں کیں۔ تاہم، حنا خان نے خود کو تسلی دیتے ہوئے لکھا کہ “سب ٹھیک ہو جائے گا۔”

یہ خبر حنا خان کے مداحوں کے لیے ایک امید کی کرن ہے، جو ان کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں