39

‘اپنی فلم کو بچانے کے لیے خود غرض بن جاتا ہوں’، کارتک آریان کا انکشاف

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فلموں کو بچانے اور کامیاب بنانے کے لیے خود غرض بن جاتے ہیں۔

ایک بھارتی میڈیا ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کارتک نے کہا کہ وہ اپنی فلم اور اپنے لوگوں کے لیے خود غرض اور لالچی ہو جاتے ہیں تاکہ وہ اپنی فلموں کو ہر ممکنہ طریقے سے کامیاب بنا سکیں۔

کارتک نے اپنی فلم شہزادہ کی ناکامی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں فلم کے پروڈیوسر کا عہدہ بھی سونپا گیا، حالانکہ وہ ایسا نہیں چاہتے تھے۔ لیکن فلم کی کامیابی کے لیے انہوں نے یہ چیلنج قبول کیا۔

اداکار کو ممبئی کی ہندی فلم انڈسٹری میں نئی نسل کے پسندیدہ اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے 2011 کی فلم ’پیار کا پنچ نامہ‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور آج کل بچوں اور نوجوانوں میں بہت مقبول ہیں۔

کارتک آریان کی آنے والی فلم ’بھول بھلیاں 3‘ ہے، جسے انیس بزمی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ تریپتی ڈمری، ودیا بالن، مادھوری ڈکشٹ اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ یہ فلم یکم نومبر کو ریلیز ہوگی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں