35

کیا شردھا کپور ایکشن فلم ’دھوم4‘ میں رنبیر کپور کی ہیروئن بنیں گی؟

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی: بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم ’استری 2‘ میں اپنی شاندار اداکاری سے دل جیتنے والی اداکارہ شردھا کپور سے متعلق اطلاعات ہیں کہ وہ اب ’دھوم 4‘ میں فیمیل لیڈ کردار میں نظر آ سکتی ہیں۔

دھوم فرنچائز کی کہانیاں اور کردار ہمیشہ سے شائقین میں مقبول رہے ہیں اور اب مداحوں کو ’دھوم 4‘ کا شدت سے انتظار ہے۔

رپورٹس کے مطابق، فلم میں مرکزی مرد کردار رنبیر کپور ادا کریں گے جبکہ شردھا کپور فیمیل لیڈ رول کیلئے مضبوط امیدوار سمجھی جا رہی ہیں۔

مداحوں کیلئے مایوس کن خبر یہ ہے کہ فلم کے مقبول کردار جے اور علی (جو پہلے ابھیشیک بچن اور ادے چوپڑا نے نبھائے تھے) ممکنہ طور پر ’دھوم 4‘ میں نظر نہیں آئیں گے۔

دھوم سیریز کی پچھلی فلموں میں ایشا دیول، ایشوریا رائے اور کترینہ کیف نے فیمیل لیڈ کردار ادا کیے اور اپنی شاندار پرفارمنس سے داد وصول کی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں