ممبئی: شاہ رخ خان کے مشہور ٹی وی سیریل ‘فوجی’ کا سیکوئل ‘فوجی 2′ بہت جلد ناظرین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
فلمساز سندیپ سنگھ اور دوردرشن کے اشتراک سے اس سیریل کو ایک جدید انداز میں پیش کیا جائے گا۔
’فوجی 2‘ میں وکی جین کرنل سنجے سنگھ کا کردار نبھائیں گے جبکہ گوہر خان لیفٹیننٹ کرنل سمرجیت کور کا کردار ادا کریں گی، جو ہتھیاروں کی ماہر کیڈٹ ٹرینر ہوں گی۔
سیریل میں بھارتی فوج کے جوانوں کی زندگی، ان کے مسائل، اور ان کی دوستی کو دکھایا جائے گا۔
سندیپ سنگھ کا کہنا ہے کہ، “ہم نے اس سیریل کو نئے انداز میں پیش کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ‘فوجی’ کی کہانی اس بار ناظرین کو ایک منفرد اور جذباتی تجربہ فراہم کرے گی۔”
اس پروجیکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ پدما شری اور نیشنل ایوارڈ یافتہ گلوکار سونونگم نے اس کا ٹائٹل ٹریک گایا ہے اور سیریل میں کل 11 گانے ہوں گے۔ سیریل کی موسیقی فلم فیئر ایوارڈ یافتہ کمپوزر شریاس پورنیک نے تیار کی ہے۔
‘فوجی 2′ بہت جلد دوردرشن پر نشر ہوگا اور ہندی، تمل، تیلگو، گجراتی، پنجابی اور بنگالی زبانوں میں دستیاب ہوگا۔