48

عالیہ بھٹ کی ایکشن تھرلر فلم ‘جِگرا’ نئے تنازعے میں پھنس گئی

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ‘جِگرا’ ایک نئے تنازعے میں پھنس گئی ہے۔

پہلے اداکارہ دویہ کھوسلا نے فلم کی باکس آفس کی کمائی کے بارے میں الزامات لگائے تھے جس کے بعد عالیہ بھٹ نے خاموشی اختیار کی، لیکن فلم کے کو پروڈیوسر کرن جوہر نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر پیغام دیا تھا۔

اب ایک نیا الزام سامنے آیا ہے جس میں منی پور کے اداکار بیجو تھانگجام نے فلم ‘جِگرا’ کی ٹیم پر غیر پیشہ ورانہ رویے کا الزام عائد کیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پروڈکشن ٹیم نے انہیں فلم کے لیے منتخب کیا تھا لیکن بعد میں کوئی واضح جواب نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے وہ دوسرے پروجیکٹس سے محروم ہو گئے۔

بیجو تھانگجام نے سوشل میڈیا پر اپنی روداد شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 2023 میں فلم کے لیے آڈیشن دینے کے لیے کہا گیا تھا اور انہوں نے اپنی ویڈیوز بھیجیں، لیکن پروڈکشن ٹیم نے انہیں پورے دسمبر کے مہینے میں انتظار میں رکھا اور کوئی شوٹنگ کی تاریخ نہیں دی۔ اس دوران بیجو کو دوسرے پروجیکٹس کی پیشکشیں بھی ملیں، لیکن فلم ‘جِگرا’ کی امید پر وہ ان پیشکشوں کو قبول نہ کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ، “میں کوئی الزام نہیں لگا رہا، بلکہ حقیقت بیان کر رہا ہوں کہ نیپال سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کے ساتھ بڑے پروڈکشن ہاؤسز کس طرح کا سلوک کرتے ہیں۔ امید ہے کہ میرا یہ تجربہ دوسرے اداکاروں کے لیے بھی روشنی ڈالے گا۔”

فلم ‘جگرا’ 11 اکتوبر کو ریلیز ہوئی جس کی ہدایتکاری واسن بالا نے کی ہے اور اس میں عالیہ بھٹ کے ساتھ ودنگ رینا اور منوج پہوا بھی شامل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں