ممبئی: ویب سیریز ‘پنچایت’ کے شائقین کے لیے خوشخبری آگئی، مقبول ویب سیریز کا چوتھا سیزن 25 اکتوبر سے فلور پر جائے گا۔
ایمیزون پرائم ویڈیو کی اس کامیاب سیریز نے اس سال کے شروع میں اپنے تیسرے سیزن کے ساتھ ناظرین کا دل جیتا تھا، اور اب اس کا چوتھا سیزن بھی جلد آنے والا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پنچایت سیزن 4 میں سبھی پسندیدہ کردار واپس آئیں گے، جن میں عبیشیک ترپاٹھی عرف سچیو جی (جیتندر کمار)، برج بھوشن دوبے عرف پردھان پتی (رگھبیر یادو)، منجو دیوی (نینا گپتا)، پراہلاد (فیصل ملک)، وکاس شکلہ (چندن رائے)، رنکی (سنویکا)، بھوشن (درگیش کمار)، بنوڈ (اشوک پاٹھک) اور کرانتی دیوی (سنیٹا راجور) شامل ہیں۔
سیزن 3 میں ایم پی کا کردار نبھانے والے سوانند کرکیری بھی اس بار ایک اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
پنچایت ایک نایاب ویب سیریز ہے جو ہر عمر کے ناظرین کے لیے موزوں ہے اور اس کا ہر سیزن مداحوں کے دلوں کو جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔ اس بار بھی پروڈیوسر اور ہدایتکار نے کہانی پر محنت کی ہے تاکہ سیزن 4 کو بھی ناظرین کی پسندیدگی حاصل ہو۔
ڈائریکٹر دیپک کمار مشرا نے بتایا کہ پنچایت سیزن 4 کی اسکرپٹ پر کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے اور اس بار سیزن 4 اور 5 کی واضح منصوبہ بندی ہے۔