ممبئی: نامور بھارتی اداکارہ پرول گلاتی نے اپنی آنے والی او ٹی ٹی سیریز کی پہلی جھلک جاری کر کے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
انہوں نے اپنے نئے پروجیکٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ خون آلود اور زخمی نظر آرہی ہیں۔
یہ پروجیکٹ ایک مرڈر مسٹری ہے جس میں پرول مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔ سیریز کی شوٹنگ ممبئی میں حال ہی میں شروع ہوئی ہے، اور پروجیکٹ کی خام اور خوفناک تھیم نے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے۔ پروستھیٹکس اور میک اپ کے ذریعے اداکارہ کا یہ نیا انداز نہایت متاثر کن ہے۔
پروجیکٹ کے قریب ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے اس کردار میں ڈوب کر کام کیا ہے اور ان کی کارکردگی میں شدت اور جذبہ نمایاں ہے۔ پرول کا نیا روپ مداحوں کو حیرت میں ڈالنے کے لیے تیار ہے، اور ان کا کردار کئی حیرت انگیز موڑ لے گا۔