50

’20 سال کی عمر میں شادی نہ کریں‘، ثروت گیلانی کا نوجوانوں کو مشورہ

 لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی اور تعلقات سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 20 سال کی عمر میں شادی ہرگز نہ کریں بلکہ بہتر یہ ہے کہ شادی 30 سال کی عمر میں کی جائے۔ ان کے مطابق 20 سال کی عمر میں اکثر لوگ کنفیوزڈ ہوتے ہیں اور شادی جیسے بڑے فیصلے کیلئے سمجھداری ضروری ہے۔

ثروت گیلانی نے ارینج میرج اور محبت کی شادیوں کے حوالے سے بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ارینج میرج میں لوگوں کی توقعات کم ہوتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات یہ شادیاں کامیاب ثابت ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی بار 6 سال کا محبت بھرا رشتہ چند منٹوں میں ختم ہو جاتا ہے، اس لیے مضبوط فیصلے لینا ضروری ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں