45

ڈونلڈ ٹرمپ کی بائیوپک فلم ‘دی اپرنٹس’ کی بھارتی ریلیز خطرے میں پڑ گئی

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: امریکہ کے صدارتی انتخابات کے قریب آتے ہی ہالی ووڈ کی فلم ‘دی اپرنٹس’ جو ڈونلڈ ٹرمپ کے جوانی کے دنوں پر مبنی ہے، خبروں کی زینت بن گئی ہے۔ یہ فلم 18 اکتوبر کو بھارت میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب اس کی ریلیز میں تاخیر کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

‘دی اپرنٹس’ کی ایک خصوصی اسکریننگ ممبئی کے ایک سنیما میں صحافیوں اور چند ناظرین کے لیے منعقد کی گئی، جہاں اعلان کیا گیا کہ سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے فلم میں کچھ مناظر کو حذف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلم سازوں نے ان کٹوتیوں کو ماننے سے انکار کر دیا ہے، جس کی وجہ سے فلم کی ریلیز خطرے میں پڑ گئی ہے۔

اگر دونوں فریقین میں جلد کوئی سمجھوتہ ہو جاتا ہے، تو فلم 18 اکتوبر کو ریلیز ہو سکتی ہے، ورنہ اس کی ریلیز اگلے جمعہ، 25 اکتوبر تک ملتوی ہو سکتی ہے۔

‘دی اپرنٹس’ میں سیبسٹین سٹین نے ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ جیریمی سٹرانگ نے ان کے وکیل رائے کوہن کا کردار نبھایا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری علی عباسی نے کی ہے اور اسے رواں سال کانز فلم فیسٹیول میں بھی دکھایا گیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں