41

پاک آسٹریلیا سیریز؛ ون ڈے میں کِس ٹیم کا پلڑا بھاری ہے؟

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ کل میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔


دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے شروع ہوگا۔

اس سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 108 ون ڈے انٹرنیشنلز مقابلوں میں ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں جہاں حریف ٹیم کو گرین شرٹس پر سبقت حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے پاکستان نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف 70 میچز میں کامیابی حاصل کررکھی ہے جبکہ قومی ٹیم محض 34 میچز جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک میچ ٹائی جبکہ 3 میچز بے نتیجہ رہے۔

اسی طرح ہوم گراؤنڈ پر کینگروز نے 37 جبکہ گرین شرٹس نے محض 6 فتوحات سمیٹیں۔
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں