4

لندن کے اہم شاپنگ مرکزمیں بم کی اطلاع، علاقہ خالی کرالیا گیا


LONDON:

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے اہم شاپنگ مرکز ریجنٹ اسٹریٹ میں بم کی اطلاع پر علاقے کو بند کرکے پولیس نے کارروائی کردی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن میں ریجنٹ اسٹریٹ کو پولیس نے بند کردیا گیا اور علاقے کو بم کی اطلاع کے خطرے پرخالی کروایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریجنٹ اسٹریٹ لندن کے اہم شاپنگ ہب کے طور پر جانا جاتا ہے اور بم کی اطلاع پر علاقے سے بسوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔

خبرایجنسی نے بتایا کہ مشتبہ گاڑی میں بم کی موجودگی کی اطلاع ہے اور پولیس نے مشتبہ گاڑی کے گرد گھیرا ڈال دیا اور واقعے کی جگہ پرایک کنٹرولڈ دھماکا کیا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں