5

بھارت: سالانہ تہوار میں بدمست ہاتھی نے ایک شخص کو سونڈھ میں اٹھا کر پھینک دیا

بھارت میں ایک سالانہ تہوار کے دوران ہاتھی کے بدک جانے سے 17 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی ریاست کیرالا کے ضلع مالاپورم میں گزشتہ شب سیکڑوں افراد پوتھی یانگدی تہوار منانے کے لیے جمع ہوئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ تہوار میں لائے گئے پانچ ہاتھیوں کو طلائی پلیٹوں سے سجایا گیا اور لوگوں نے ان کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔

اس دوران اچانک ایک ہاتھی بدک گیا اور لوگوں پر چڑھائی کر دی جس کو مہاوت بھی قابو نہیں کر پائے۔

ویڈیو میں مزید دیکھا گیا کہ پکاٹھو شریکتن نامی ہاتھی نے ایک آدمی کو اٹھا اور گھما کر دور پھینک دیا۔

رپورٹس کے مطابق اس شخص کی حالت تشویش ناک ہے اور کوٹکل کے ایک اسپتال میں اس کا علاج ابھی جاری ہے۔

عکس بند ہونے والے مناظر میں دیکھا گیا کہ ہاتھی کے بدک جانے سے بھیڑ میں بھگدڑ مچ گئی اور زیادہ تر افراد اس ہی وجہ سے زخمی ہوئے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں