62

امریکی انتخابات کا فاتح کون ہوگا، دریائی گھوڑے نے پیشگوئی کردی

[ad_1]

2024 کے امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق تھائی لینڈ کے ایک دریائی گھوڑے نے پیشگوئی کردی ہے جو میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تھائی لینڈ میں دریائی گھوڑے کے ایک بچے نے موجودہ نائب صدر کملا ہیرس پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کی پیشین گوئی کر کے بین الاقوامی توجہ حاصل کر لی ہے۔

یہ پیشین گوئی صوبہ چونبوری میں کھاؤ کھیو اوپن چڑیا گھر کے ذریعہ شیئر کی گئی۔ پیشگوئی کرنے کیلئے مو ڈینگ نامی دریائی گھوڑے نے تربوز کے دو کیک کے درمیان انتخاب کیا۔ دونوں کیک پر ایک صدارتی امیدوار کا نام لکھا تھا۔

ایکس پر ایک صرف نے اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر مو ڈینگ کو لگتا ہے کہ ٹرمپ کو فتح حاصل ہوگی، تو پھر ہم بحث کرنے والے کون ہوتے ہیں؟ 

صارف نے یہ بھی کہا کہ کیک اور پراعتمادی، جیت کیلئے اس سے بہتر کومبو اور کیا ہوگا! 

مو ڈینگ 10 جولائی 2024 کو پیدا ہوا تھا اور اپنی دلکش حرکات اور تاثراتی ردعمل، خاص طور پر نہاتے وقت حرکات کی وجہ سے تیزی سے وائرل ہوگیا تھا۔

 

[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں