36

ایف بی آر میں 89 خالی آسامیاں ختم کردی گئیں

[ad_1]

اسلام آباد: وزارتوں و ڈویژنوں اور ان کے ماتحت اداروں سے کلاس فور کی خالی آسامیاں ختم کرنے سے متعلق وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا مراسلہ و سرکلر موصول ہونے کے بعد ان لینڈ ریونیو کی 89 خالی پوسٹیں ختم کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے خالی آسامیاں مستقل طور پر ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق آسامیاں چیف ٹیکس آفیسرز، لارج ٹیکس پیئرز یونٹس اور ریجنل دفاتر میں ختم کی گئی ہیں۔

خالی آسامیوں کا تعلق کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور سے ہے، ایف بی آر کے مطابق حیدر آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں بھی خالی آسامیاں ختم کردی گئی ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں