36

کملا ہیرس یا ٹرمپ، ’دی سپمسنز‘ نے کس کی جیت کی پیشگوئی کی تھی؟

امریکی صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ مکمل ہوچکی ہے اور نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے، انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا، ٹرمپ کملا کو بڑی تعداد میں ووٹوں سے شکست دے کر ایک مرتبہ پھر امریکہ کے صدر بن گئے ہیں۔

انتخابات سے قبل ماضی کی مقبول اینیمیٹڈ سیریز ’دی سمپسنز‘ نے امریکی صدارتی انتخابات 2024 سے متعلق جو پیشگوئی کی تھی وہ وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی جو کہ اب غلط ثابت ہوگئی ہے۔

دی سمپسنز نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں لیزا نامی کارٹون کردار کی صدارتی انتخابات میں کامیابی کی پیشگوئی کی تھی جس کو کملا ہیرس سے مشابہت دی گئی ہے، مارچ 2000 میں دی سمپسنز کی 11ویں سیریز کی 17ویں قسط ’بارٹ ٹو دی فیوچر‘ میں لیزا  نامی کارٹون کردار کو امریکی صدر کے طور پر دکھایا گیا تھا۔

کیا دی سپمسنز نے امریکی صدارتی انتخابات 2024 سے متعلق بھی پیشگوئی کی تھی؟

اس قسط میں دی سمپسنز کے کردار  لیزا  نے کملا ہیرس کی طرح جامنی رنگ کا پینٹ کورٹ پہن رکھا ہے اور پریس کانفرنس میں اس نے خود کو پہلی امریکی خاتون صدر کے طور پر متعارف کروایا تھا تاہم اس مرتبہ دی سمپسنز کی یہ پیشگوئی ناکام ہوگئی ہے اور ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات میں میدان مار لیا ہے جو صدر بننے کے بعد خطاب بھی کر چکے ہیں۔

کیا دی سپمسنز نے امریکی صدارتی انتخابات 2024 سے متعلق بھی پیشگوئی کی تھی؟

یہاں یہ بات قابلِ غور ہے کہ 24 سال قبل جب بل کلنٹن امریکی صدر تھے تب اس کارٹونک سیریز کی اس قسط میں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام بھی لیا گیا تھا کہ وہ صدر رہ چکے ہیں جبکہ خود کو امریکہ کی پہلی صدر کے طور پر متعارف کروانے والی لیزا اوول آفس میں اپنی پہلی میٹنگ میں کہتی ہیں کہ ‘ ہم نے صدر ٹرمپ سے ایک کافی بڑا بحران ورثے میں پایا ہے’۔

کیا دی سپمسنز نے امریکی صدارتی انتخابات 2024 سے متعلق بھی پیشگوئی کی تھی؟

واضح رہے کہ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 277 ووٹ لے کر امریکہ کے صدر بننے میں کامیاب ہو ئے ہیں جبکہ ان کی مدمقابل کملا ہیرس 226 ووٹوں کے ساتھ ان سے پیچھے ہیں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں