دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے متعلق قیاس آرائیاں غلط ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور امریکا پرانے دوست اور پارٹنر ہیں۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دی ہے۔ پاکستان امریکا کے ساتھ مضبوط دو طرفہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے بارے میں قیاس آرائیاں غلط ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف 11 نومبر کو الریاض سمٹ میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم اعلی سطح وفد کے ہمراہ شریک ہوں گے۔ پاکستان فلسطین کی ازاد ریاست اور اسرائیلی جار حیت کے خاتمہ کا مطالبہ کرے گا۔ وزیر اعظم باکو کا دورہ کریں گے اور موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس 12 اور 13 نومبر کو ہوگی۔