40

کلارک نے ہوم گراؤنڈ پر کیویز سے کلین سوئپ کی بڑی وجہ بتادی

[ad_1]

سابق آسٹریلوی کمنٹیٹر و کپتان مائیکل کلارک نے کیویز کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کے کلین سوئپ کی وجہ ٹیم کی تھکاوٹ کو قرار دیا ہے۔


بارڈ گواسکر ٹرافی کے آغاز سے قبل سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل کلارک نے تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر روہت الیون کو شکست کی بڑی وجہ ذہنی تھکاوٹ کو قرار دیا، کچھ پلئیرز کی باڈی لینگویج دیکھ صاف اندازہ ہورہا ہے کہ وہ تھکے ہوئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ برڈر گواسکر ٹرافی سے قبل بھارت کے اہم بیٹرز روہت شرما اور ویرات کوہلی مکمل ردھم میں آجائیں گے، ان کی قابلیت اور تجربہ کا امتحان مشکل وقت میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: کیویز کے ہاتھوں پہلی بار بھارت وائٹ واش ہوگیا

مائیکل کلارک نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم جانتی ہے کہ انہوں نے یہاں آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ اب بھی کافی ٹیلنٹ اور اس خود اعتمادی کے ساتھ یہاں آئیں گے۔

بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز کا آغاز 22 نومبر سے پرتھ میں ہوگا جس کے بعد ایڈیلیڈ، برسبین، میلبرن اور سڈنی میں میچز ہوں گے۔ 
 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں