بیرون ملک موجود پاکستانی گروپ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کو سوا کھرب روپے سے زائد میں خریدنے کی پیشکش کردی۔
پی آئی اے کوسوا کھرب روپے سے زائد میں خریدنے کے لیے النہانگ گروپ نے وزیرنجکاری،وزیرہوا بازی اور وزیر دفاع سمیت دیگرمتعلقہ حکام کو ای میل ارسال کردی۔ گروپ نے پی آئی اے کے 250 ارب روپے واجبات ادا کرنے کی بھی پیشکش کی۔
نجکاری کے حوالے سے گروپ نے پی آئی اے ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے،مرحلہ وار30 تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کی پیشکش بھی کی۔ قومی ائیرلائن کے لئے بہترین بزنس پلان سمیت فلیٹ میں جدید طیاروں کی شمولیت کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ پیشکش میں قومی ائیر لائن کو دیگرائیرلائنز کے لئےانجینئرنگ اورمینٹینس حب بنانے کا آپشن بھی شامل ہے۔