[ad_1]
کراچی: امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد عالمی سطح پر سونا خام تیل سمیت دیگر کموڈٹیز کی گرتی ہوئی قیمتوں کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی نوعیت کی کمی کا رحجان غالب ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 65ڈالر کی کمی سے 2662ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5400روپے کی کمی سے 276800 روپے کی سطح پر آگئی اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 4630روپے کی کمی سے 237311 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی قیمت 130روپے کی کمی سے 3300روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی 111.46روپے کی کمی سے 2829.21روپے کی سطح پر آگئی۔
[ad_2]
Source link