39

منی رتنم اور کمل ہاسن کی 37 سال بعد واپسی، ‘ٹھگ لائف’ کا زبردست ٹیزر جاری

لیجنڈری کمل ہاسن کے 70ویں جنم دن کے موقع پر ان کی نئی فلم ’ٹھگ لائف‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ 

اس فلم میں کمل ہاسن اور مشہور ڈائریکٹر منی رتنم 37 سال بعد دوبارہ اکٹھے ہو رہے ہیں۔ فلم میں ایکشن اور ڈرامے کی بھرپور جھلک دکھائی گئی ہے، جس میں سلہامبرسن بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے رقص سے شائقین کو خوش کر دیا۔ تاہم، تریشا کرشنن کی عدم موجودگی نے کچھ مداحوں کو مایوس کیا۔

فلم کی کہانی کے بارے میں تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں، لیکن ذرائع کے مطابق ٹھگ لائف میں کمل ہاسن کا مخصوص اندازِ ڈرامہ، ایکشن اور معاشرتی پیغام نمایاں ہوگا۔ 

’ٹھگ لائف‘ میں کمل ہاسن کے ساتھ سلہامبرسن، تریشا کرشنن، اشوک سیلوان، ایشوریا لیکشمی، جوجو جارج، علی فضل، پنکج تریپاتھی، جسو سینگپتا اور سانیہ ملہوترا جیسے مشہور اداکار بھی شامل ہیں۔

فلم کی ریلیز 5 جون 2025 کو طے کی گئی ہے، جبکہ کمال ہاسن کی اس فلم کو دیکھنے کے لیے ان کے پرستار بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں