29

ترکیہ کے ’سلطان صلاح الدین ایوبی‘ اسٹار کا پاکستان آنے کا اعلان

ترکی کے اداکار اوغور گونیش کی سیریز ’سلطان صلاح الدین ایوبی‘ پاکستان میں بےحد مقبول ہو رہی ہے جس پر اداکار کی جانب سے ناظرین کی محبت اور جوش و جذبے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مداحوں سے ملاقات کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترک اداکار اوغور گونیش کی تاریخی ڈراما سیریز ’سلطان صلاح الدین ایوبی‘ پاکستان اور ترکی کے مشترکہ پروڈکشن کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ یہ سیریز مشہور مسلمان حکمران صلاح الدین ایوبی کی زندگی اور فتوحات پر مبنی ہے، جس نے کو گشتہ برس ترکی اور اب پاکستان میں نشر کیا گیا ہے اور اسے پاکستانی ناظرین کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

نجی ٹی وی پر اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر ہونے والی اس سیریز کی ہر قسط کو یوٹیوب پر ڈھائی ملین سے زائد ویوز مل رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس کے کلپس وائرل ہو رہے ہیں۔

Uğur Güneş Overwhelmed With Pakistani Fans' Love

اوغور گونیش اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، ڈاکٹر کاشف انصاری، احمد فاروق بقا چک، اور ڈاکٹر جنید علی شاہ اس پروڈکشن کے پروڈیوسرز ہیں، جنہوں نے اس پروجیکٹ پر خطیر رقم خرچ کی ہے۔

حالیہ دنوں میں، اوغور گونیش نے ایک پاکستانی صحافی کو انٹرویو دیا، جنہوں نے ترکی میں اس ڈرامے کے سیٹ کا دورہ کیا۔ اوغور نے انٹرویو میں پاکستانی مداحوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا اعلان کیا ہے کہ انہیں پاکستان سے بھرپور ردعمل مل رہا ہے اور وہ تین ماہ بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اداکار نے بتایا کہ ان دنوں وہ سیریز کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، انہوں نے بتایا کہ پاکستانی مداحوں کی جانب سے انہیں بے شمار پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ مشہور ڈرامے سلطان صلاح الدین ایوبی کے پہلے سیزن میں اداکار نور الحسن نے شیخ عبد القادر کا کردار ادا کرتے ہوئے ترکش سیریز میں اپنا ڈیبیو دیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں