5

کینیا کی خاتون ایتھلیٹ نے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

پیرس اولمپکس2024 میں دو گولڈ میڈلز اپنے نام کرنے والی کینیا کی ایتھلیٹ 24 سالہ بیٹریس چیبٹ نے خواتین کی 5 ہزار میٹر کی دوڑ میں اپنا ریکارڈ توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

 اسپین کے شہر  بارسلونا میں منعقدہ کرسا ڈیلس ناموس ریس میں مقررہ فاصلہ 13 منٹ 54 سیکنڈز میں طے کرکے  پچھلے سال اسی ریس میں قائم کیا جانے والا اپنا ہی 14 منٹ 13 سیکنڈز کا ریکارڈ توڑا تھا۔ وہ یہ دوڑ14 منٹ سے کم وقت میں جیتنے والی دنیا کی پہلی خاتون ایتھلیٹ بھی بن گئیں۔

سال نو کے موقع پر شاندار کامیابی کے بعد  چیبٹ نے کہا کہ میں موافق  اور ساز گار موسم میں ذہنی اور جسمانی طور پر پوری طرح تیار تھی اور شاندار جیت پر بہت مسرت ہے۔

چیبٹ نے پیرس 2024 میں ٹریک پر 5 ہزار 10 ہزار میٹرز کی دوڑمیں جیت کر طلائی تمغے اپنے نام کیے تھےجبکہ مئی میں خواتین کی 10 ہزار میٹر کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

 چیبٹ کا کہناتھا کہ اب ان کی تمام تر توجہ ٹوکیو میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں گولڈ میڈلز جیتنے پر ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں