10

بلوچستان اسمبلی میں انٹرنیٹ بحالی کی قرارداد منظور


کوئٹہ:

بلوچستان اسمبلی نے ضلع پنجگور میں انٹرنیٹ اور اندرون ملک کیلیے ٹرین سروس بحال کرنے کی قراردادیں منظور کرلیں۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت ہوا جس میں ایوان نے مختلف قراردادیں منظور کیں۔

رکن اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے۔

اس کے بعد ایوان نے ضلع واشک کو دو حلقوں میں تقسیم کرنے، اندرون ملک کیلیے بند ٹرینیں بحال کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔

اس کے علاوہ ایوان نے پنجگور میں بند انٹرنیٹ کی بحالی کی قرارداد منظور کرلی۔
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں