8

کراچی؛ مجاہد کالونی میں مبینہ تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی


کراچی:

مجاہد کالونی میں مبینہ تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے عدالتی حکم کے تحت ڈپٹی  کمشنر سینٹرل طحہ سلیم کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر ہاشم مسعود کی زیر نگرانی گرینڈ آپریشن کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے مجاہد کالونی ناظم آباد میں تجاوزات اور تعمیرات سے متعلق عدالت کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ہاشم مسعود کی زیر نگرانی کے ڈی اے اینکروچمنٹ، کے ایم سی اینکروچمنٹ، ٹاؤن انتظامیہ، پولیس  اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر گرینڈ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں مبینہ طور پر برسوں سے قائم غیر قانونی گھروں کو مسمار کیا گیا اور جن گھروں میں خواتین اور بچے تھے ان کو چند گھنٹوں کا مزید وقت دیا گیا تاکہ غیر قانونی جگہوں کو جلد سے جلد خالی کردیا جائے۔

انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ غیر قانونی جگہوں کو خالی کرنے کے لیے مسلسل نوٹسز جاری کیے جارہے تھے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد ہاشم مسعود نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کا خاتمہ ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا اور یہ آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ضلع وسطی کو آج سے 40 سال پہلے والا ضلع دیکھنا چاہتے، جس کے لیے ہم کوشاں ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں