3

ہائیکورٹس میں 38 ججز کی تعیناتیاں؛ جوڈیشل کمیشن میں نامزدگیاں آج بھجوائی جائیں گی


اسلام آباد:

ملک کی پانچوں ہائی کورٹس میں 38 ججز کی تعیناتیوں کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن میں آج نامزدگیاں بھجوائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کے لیے نامزدگیاں مانگی گئی ہیں ، اسی طرح سندھ ہائی کورٹ میں 12 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کے لیے نامزدگیاں  طلب کی گئی ہیں جب کہ لاہور ہائیکورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کے لیے نامزدگیاں مانگی گئی ہیں ۔

علاوہ ازیں پشاور ہائی کورٹ میں 9 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کے لیے نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں  اور بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز تعینات کے لیے نامزدگیاں مانگی گئی ہیں۔

جوڈیشل کمیشن میں پانچوں ہائی کورٹس کے لیے ججز کے ناموں کے لیے نامزدگیاں آج بھجوائی جائیں گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں