آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچز پر مشتمل بارڈ- گواسکر ٹرافی ٹرافی اپنے نام کرلی۔
سڈنی ٹیسٹ میچ میں کینگروز کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کھیلنے کا خواب بھی ادھورا رہ گیا ہے اور آسٹریلیا نے ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: جسپریت بمراہ پر انجری کے بادل منڈلانے لگے
ادھر سڈنی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 185 رنز بنائے جبکہ میزبان آسٹریلیا نے 181 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی اور یوں ٹیم انڈیا کو 4 رنز کی برتری ملی تاہم وہ دوسری اننگز میں کینگروز کیلئے بڑا ہدف دینے میں کامیاب نہ ہوسکے اور محض 157 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئے۔
میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف دیا تاہم جسپریت بمراہ کی غیر موجودگی میں بھارتی بالنگ لائن بےبس دیکھائی دیا اور میزبان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
مزید پڑھیں: “روہت کا بعد ویرات کا مستقبل بھی تاریک ہوتا ہوا”
دوسری اننگز ڈیبیو کرنے والے بیو ویسٹر نے ناقابل شکست 38 رنز بنائے جبکہ ٹریوس ہیڈ 34 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
مزید پڑھیں: بھارت کو ورلڈ کپ جیتوانے والے روہت شرما ٹیم سے باہر؛ اگلے ٹیسٹ میں کپتان کون ہوگا؟
آسٹریلیا کے اسکاٹ بولینڈ میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ بھارت کے جسپریت بمراہ کو سیریز میں 32 وکٹیں لینے اور 42 رنز بنانے پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔