3

سال 2024 میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کتنے مقدمات نمٹائے؟ رپورٹ جاری


اسلام آباد:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سال 2024 میں 10 ہزار 5 سو 71 مقدمات کے فیصلے کیے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے سب سے زیادہ 2 ہزار 5 سو 25 مقدمات کے فیصلے کیے، جسٹس محسن اختر کیانی نے دوسرے نمبر پر 1 ہزار 6 سو 16 مقدمات کے فیصلے کیے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تیسرے نمبر پر 1 ہزار 4 سو 90 مقدمات کے فیصلے کیے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سال بھر میں ایک ہزار 21 مقدمات کے فیصلے کیے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سال 2024 میں 9 سو 25 مقدمات نمٹائے، جسٹس بابر ستار نے 9 سو 64 مقدمات کے فیصلے کیے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے 1 ہزار 1 سو 95 مقدمات کے فیصلے کیے، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سال بھر میں 835 مقدمات کے فیصلے کیے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں