5

آج لاہور سمیت بالائی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان


لاہور:

پنجاب کے دارالحکومت لاہور  میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد خشک موسم کا خاتمہ اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز پاکستان میں داخل ہونے والے سسٹم  کے تحت آج لاہور سمیت بالائی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں خشک موسم کے سلسلے میں  تعطل آیا ہے اور بادل برسانے والا سسٹم  پاکستان میں گزشتہ روز داخل ہو چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے تحت بالائی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج بارش کا امکان ہے، آج  لاہور میں بھی بارش ہونے کے امکانات ہیں، بارش سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

پیش گوئی کے مطابق بارش سے  پنجاب بھر میں صبح اور رات کے وقت  دھند کی شدت میں کمی واقع ہوگی،  لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔

 

لاہور شہر میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری 
بارش سے خشک موسم کا سلسلہ رک گیا سردی بڑھ گئی 

بارش سے خشک موسم کی بیماریاں میں کمی ہوگی ماہرین

بادل برسانے والا سلسلہ اج رات پاکستان سے نکل جائے گا محکمہ موسمیات 

کل سے دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہوگا محکمہ موسمیات





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں