3

نجی فضائی کمپنی کا پاکستان میں ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ


کراچی:

ایدھی فاونڈیشن کے بعد کراچی کی ایک اور نجی ایوی ایشن کمپنی کا پاکستان میں ائیرایمبولنس سروس چلانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ نجی ایوی ایشن کمپنی  اسکائی ونگز کا ائیرایمبولنس طیارہ کراچی پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق جدید ائیرایمبولنس طیارہ پائپر سینیکا  سے فوری طور پر مریضوں کو کسی بھی ہوائی اڈے سے کراچی منتقل کیا  جائے گا۔ ائیر ایمبولنس سروس کے لیے مزید2 طیارے جلد بیڑے میں شامل کیے جائینگے۔

سی ای او عمران اسلم کے مطابق ائیرایمبولنس سروس طیارے میں  ایک مریض کے ہمراہ طبی ٹیم سفر کرسکے گی، ملک بھر میں جہاں بھی ضرورت ہوگی وہاں ائیرایمبولنس سروس طیارے کو بھیج کر  مریضوں کو شفٹ کیا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں