4

صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ کے ہمراہ لندن روانہ 

قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ کیپ ٹاؤن سے لندن روانہ ہوگئے۔


کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شارٹ تھرڈ مین باؤنڈری پر گیند کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، اس دوران باؤنڈری لائن کے قریب قومی ٹیم کے اوپنر صائم کا دائیں ٹخنہ مڑ جانے سبب انجری کا شکار ہوئے تھے۔

ابتدائی طور پر صائم ایوب جنوبی افریقا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر کردیے گئے تھے تاہم وہ ٹیم کے ہمراہ ہی موجود تھے۔
جنوبی افریقا کیخلاف میچ ختم ہونے بعد انہیں علاج کیلئے لندن روانہ کردیا گیا ہے، جہاں چیئرمین کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز انکا چیک اَپ کریں گے۔

مزید پڑھیں: ٹخنے کی انجری کا علاج، صائم ایوب آج لندن روانہ ہوں گے

دوسری جانب اوپنر صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ کیپ ٹاؤن سے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: صائم ایوب 6 ہفتوں تک انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر

ادھر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اوپنر صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے علاج معالجے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ کرکٹر کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں