کراچی:
کرکٹ میں ایک بار پھر بگ تھری پر مشتمل منصوبہ بنانے پر غور ہو رہا ہے جس کے لیے بھارت سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے سربراہ جے شاہ نئی تجویز کے لیے متحرک ہوگئے۔
آسٹریلوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی سربراہ جے شاہ اس حوالے سے انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارتی بورڈ کے سربراہان سے رابطے میں ہیں جبکہ انگلینڈ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن اور آسٹریلوی بورڈ کے سربراہ مائیک بیئرڈ سے اسی ماہ ملاقات ہوگی۔
بگ تھری منصوبے کے تحت آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔
انڈین کمنٹیٹر روی شاستری کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میچز بیسٹ بمقابلہ بیسٹ ہونے چاہیں۔
واضح رہے کہ سال 2016 میں بھی ایسی تجویز سامنے آئی تھی۔