7

آسٹریلوی کپتان کے دوسرے بچے کی پیدائش متوقع، دورہ سری لنکا سے باہر

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز دورہ سری لنکا میں کینگروز کی قیادت نہیں کریں گے کیونکہ وہ ایک بار پھر والد بننے والے ہیں اور ان کے دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

دورہ سری لنکا میں کینگروز کی قیادت نہیں کریں گے کیونکہ وہ ایک بار پھر والد بننے والے ہیں اور ان کے دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق 4 سال سے ٹیم کی قیادت کرنے والے پیٹ کمنز کی کپتانی ختم نہیں ہو رہی ہے لیکن وہ اپنا پہلا مکمل دورہ چھوڑنے کا سوچ  رہے ہیں۔

پیٹ کمنز ممکنہ طور پر آسٹریلیا کے اگلے دورے سے محروم ہوں گے، انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کا سری لنکا میں کھیلنا ممکنہ طور پر مشکل ہوسکتا ہے کیونکہ وہ اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچز پر مشتمل بارڈ- گواسکر ٹرافی ٹرافی اپنے نام کرلی تھی۔

سڈنی ٹیسٹ میچ میں کینگروز کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کھیلنے کا خواب بھی ادھورا رہ گیا تھا اور آسٹریلیا نے ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ادھر سڈنی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 185 رنز بنائے جبکہ میزبان آسٹریلیا نے 181 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی اور یوں ٹیم انڈیا کو 4 رنز کی برتری ملی تاہم وہ دوسری اننگز میں کینگروز کیلئے بڑا ہدف دینے میں کامیاب نہ ہوسکے اور محض 157 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئے۔

میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں جیت کیلئے 161 رنز کا ہدف دیا تاہم جسپریت بمراہ کی غیر موجودگی میں بھارتی بالنگ لائن بےبس دیکھائی دیا اور میزبان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کے اسکاٹ بولینڈ میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ بھارت کے جسپریت بمراہ کو سیریز میں 32 وکٹیں لینے اور 42 رنز بنانے پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

 

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں