5

کس عمر میں طلاق ہوئی اور بچوں کو کیسے سنبھالا؟ حنا دلپذیر کا انٹرویو وائرل

پاکستان شوبز کی معروف کامیڈین اداکارہ حنا دلپذیر نے انکشاف کیا ہے کہ 24 برس کی عمر میں ان کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی۔

حال ہی میں حنا اداکارہ و میزبان عائشہ عمر کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سمیت ذاتی زندگی کے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

حنا دلپذیر کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کم عمر میں ہوئی لیکن شادی کے بعد بھی مشکلات کم نہ ہوئیں اور صرف 24 سال کی عمر میں  ان کی طلاق ہوگئی جب وہ اپنے بیٹے کو جنم دے چکی تھیں جو صرف 3 سال کا تھا۔

حنا دلپزیر نے سنگل مدر ہونے کے بارے میں بھی بات کی اور بتایا کہ وہ کیسے اپنے بیٹے کو سمجھاتی تھیں کہ ان کا کام کیا ہے جب وہ چھوٹا تھا اور انہیں کام کیلئے جانا پڑتا تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا بہت سمجھدار اور ان کا سب سے بڑا سہارا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بیٹے مصطفیٰ نے کبھی بھی اپنی ماں کے اسٹارڈم کو اپنے مفاد کے لیے استعمال نہیں کیا اور انہیں اس پر فخر ہے۔

یاد رہے کہ حنا دلپذیر پاکستان کی بہترین اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنے کیرئیر متعدد ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے اور وہ اپنے مزاحیہ کرداروں کی وجہ سے بےحد مقبول ہیں۔

ان کے مقبول ڈراموں میں قدوسی صاحت کی بیوہ، بلبلے، باندی اور یہ زندگی ہے شامل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں