5

سینارٹی اصول کے مطابق ججز کی تعیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت ملتوی

سپریم کورٹ میں سینارٹی اصول کے مطابق ججز کی تعیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت ملتوی ہوگئی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے رجسٹرار آفس اعتراضات کےخلاف مرحوم سابق چیف جسٹس وقار سیٹھ کی اپیل پر سماعت کی۔ درخواست کی سماعت ان چیمبرہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل حامدخان کے معاون چیمبر میں پیش ہوئے۔ معاون وکیل نے استدعا کی کہ حامد خان دھند کے باعث پہنچ نہیں سکے سماعت ملتوی کی جائے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ان چیمبر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں سابق ججز قاضی امین اور مظاہر نقوی اورجسٹس امین الدین خان کی آؤٹ آف ٹرن تعیناتی چیلنج کی گئی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں