8

مسلمان ہونے کے بعد راکھی ساونت نے نیوایئر نائٹ مسجد نبوی میں گزرا، زبردست ویڈیو بیان بھی جاری کردیا

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ فاطمہ المعروف راکھی ساونت نے نئے سال کے موقع پر مسجد نبوی ﷺ سے اپنے پرستاروں کیلیے پیغام جاری کردیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل راکھی ساونت نے اپنے بیان میں کہا کہ سال 2025 میں بہت کچھ اچھا ہونے والا ہے کیونکہ ہم نے اس کا آغاز عمرے سے کیا اور اب زیارتیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نئے سال کا جشن منارہی ہے اور مجھ سمیت اربوں کروڑوں مسلمان یہاں (مکہ، مدینہ) میں عبادات کیلیے موجود ہیں لیکن کوئی کسی سے دھکم پیل نہیں کررہا اور خاموش ہے۔

راکھی نے کہا کہ یہاں موجود ہر شخص اپنی عبادات اور اپنے و دوسروں کیلیے دعاؤں میں مصروف ہے، میں بھی سارے بیماریوں اور دوستوں کیلیے دعا کررہی ہوں۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی راکھی ساونت عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں